اشاعتیں

ملت کی دلچسپیاں رسومات میں ہیں

وطن عزیز بھارت میں مسلمانوں کے لیے بے شمار چیلینجیز ہیں۔سیاسی بے وزنی، کورٹ کا  منفی رویہ، پولس اور مختلف ایجنسیوں  کے ذریعہ مسلمانوں کو  ہراساں کرنے  کے واقعات ،فرقہ وارانہ منافرت، فسادات، تعصب، تنگ نظری ،تعلیمی ادارے۔ ملت کے سامنے روزگار تعلیم، صحت عامہ، مساجد، مدارَس مکاتب، خانقاہیں، اوقاف کی حفاظت، دینی وعصری تعلیم، اقلیتی اداروں کا کردار، مسلم پرسنل لاء، مسلمانوں کی دینی جماعتیں، مسالک، ادارے، شعار اسلام، اردوزبان کی ترقی  سب کچھ داؤ پر ہے، آنکھ کا کنکر ہیں۔ان کی ترقی کے راستے  مسدود، گورنمنٹ کی طرف سے ریزرویشن نہیں، تعلیم اور ملازمت میں حصہ داری  1% سےبھی کم ۔ ملت کی کثیر تعداد جاہلیت، جہالت، رسومات، خرافات اور لایعنی مشاغل کو پسند کرتی ہے۔اپنے قیمتی اوقات کو ضاع کرنا، اپنی محنت کی کمائی کو کم درجہ  کے کاموں میں صرف  کرنا، فیشن، نام ونمود کے نام پر اپنا سرمایہ گھلادینا، جھوٹی آن بان شان کو قائم رکھنے کے لیے قرض کے دلدل میں دھنستے چلے جانا۔ بے شعوری، جذباتیت، انتشار، افتراق، سہل پسندی، رام طلبی، انتقام کے نام پر اپنا اثاثہ لٹا دینا اس کی...

جاگتے رہو،جگاتے رہو۔

اس وقت ملت کو تلخ تجربات  ہورہیے ہیں ۔دوسروں کی تیاریاں، حسداور تعصب، نفرت اور دشمنی مختلف  لبادے  میں سامنے آرہی ہیے ۔ مآب لینچنگ، فرقہ وارانہ  فسادات، پولس کا کردار، تین طلاق پر حکومت کی مسلم خواتین  سے ہمدردی  کا قانون، سپریم  کورٹ  کا بابری مسجد پر فیصلہ ۔این آر سی اے، سی اے اے، این پی آر۔۔۔۔مسلمانوں کی  سادگی اور غیروں کی عیاری دیکھی، ان کی  تنظیم  وقیادت، سیاسی قوت  کا گھمنڈ، بیداری  سے کچھ احساس ابھرے ۔ اپنے انتشار کا نقصان  دیکھا۔ ہم نے برسوں  اد بات پر بحث کی کہ اسلام میں  سیاست نہیں  ۔ جبکہ  جداہو دین سیاست سے تو رہ جا تی ہیے چنگیزی سوتے کو جگانا آسان ہیے ۔جاگتے کو جگانا مشکل۔ کسی نے  کیا خوب کہا ہیے ہر شخص  اپنے حصہ  کا  جلاتا رہیے چراغ تب کہیں جا کے زمانے میں اجالا ہو گا کرنے کے کچھ اہم کام       بچوں کی دینی  تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں۔فضول  مشاغل  سے دست برداری۔  ۔2۔ مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت کی کوشش ۔ 3۔ ملکی تعلیم...